بھومی پیڈنیکر، شہناز گل، ڈولی سنگھ، کشا کپیلا، شیبانی بیدی کی اداکاری والی تھینک یو فار کمنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ریا کپور کے شوہر کرن بولانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ میں محبت، دوستی اور خوشی کے موضوعات کو انتہائی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹریلر میں، ہمارا تعارف کنیکا کپور سے کرایا گیا ہے، جس کا کردار بھومی پیڈنیکر نے ادا کیا ہے، ایک عورت جو کہ اپنی کی 30 کی دہائی میں اپنی افراتفری سے بھری زندگی سے نمٹ رہی ہے۔
اپنی ڈیبیو فلم کے متعلق ہدایت کار کرن بولانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی پوری زندگی میں ناقابل یقین خواتین سے گھرا ہوا ہوں، اور مجھے اس فلم کی ہدایت کاری پر بے حد فخر ہے۔ ایک مرد کے طور پر،اس فلم نے مجھے خواتین کے متعلق بہت کچھ سکھایا ہے۔ مجھے امید ہے کہ شائقین کو فلم دیکھنے میں اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا ہم نے اسے بنایا تھا۔
’تھینک یو فار کمنگ‘ کو بالاجی موشن پکچرز کے تحت ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے ساتھ ریا کپور کی حمایت حاصل ہے جو کہ 6 اکتوبر 2023 کو تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔
جو چیز اس فلم کو اور بھی خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ واحد ہندی فیچر فلم ہے جسے 46 ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں گرینڈ گالا ورلڈ پریمیئر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















