سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اگلے دو سے پانچ سال کے دوران پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کہ سعودی عرب پاکستان میں کان کنی، زرعی شعبے اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، سعودی سرمایہ کاری سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے وسائل کی مالیت قریب چھ ٹریلین ڈالر ہے، نگران حکومت آئندہ چھ ماہ میں توانائی کی دو سرکاری کمپنیوں کی نجکاری مکمل کر لے گی جبکہ توانائی کے شعبے سے باہر ایک مزید کمپنی کی بھی نجکاری پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ابتک کی سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















