Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینئر افسران کی تقرری سے متعلق سندھ حکومت کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاظم جتوئی کو سیکریٹری محکمہ خزانہ سندھ تعنیات کرنے کی اور اقبال میمن کو سیکریٹری داخلہ تعنیات کرنے کی سفارش مسترد کر دی ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر فاروق بلو کو سیکریٹری کچی آبادی، فیاض عباسی کو سیکریٹری محکمہ توانائی تعنیات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

منصور عباس کو سیکریٹری صحت، حسن نقوی کو پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ تعنیات کیا جائے گا۔

بلال میمن کو پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ تعنیات کرنے کی اور کمشنر لاڑکانہ گھنور لغاری کو ڈی جی کچی آبادی تعنیات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی تبدیل جبکہ گریڈ 20 کے نسیم الغنی سہتو کو ڈی جی ایم ڈی اے تعنیات کر دیا گیا۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہٹا دیا گیا اور اسحاق کھوڑو کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعنیات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

منور مٹھانی کو ایم ڈی اسٹیوٹا تعنیات کرنے کی، ساجد جمال ابڑو سیکریٹری سماجی بہبو دشارق احمد کو سیکریٹری محکمہ لیبر اور اعجاز مہیسر کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ تعنیات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی حیدرآباد سکھر میرپورخاص لاڑکانہ بے نظیر آباد کے ڈویژنل کمشنرز تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سلیم راجپوت کو کمشنر کراچی، خالد حیدرشاہ کو کمشنر حیدرآباد سجاد حیدر کو بے نظیر آباد کمشنر تعنیات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

ذوالفقار علی شاہ کو کمشنر سکھرعبدالوحید شیخ کو کمشنر لاڑکانہ فیصل عقیلی کو کمشنر میرپور خاص تعنیات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں