Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو منانے کی سرتوڑ کوششیں شروع کر دیں۔

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو منانے کی سرتوڑ کوششیں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق جلد ریلیف کے حصول کے لیے نگران حکومت نے آئی ایم ایف سے رابطے شروع کر دیے۔

حکومت نے بلوں میں ریلیف بجٹ کی حد میں رہتے ہوئے دینے کی استدعا کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کا پلان تجویز کیا گیا، بجلی کے 400 یونٹس تک اضافی وصولیاں موخر کی تجویز دی گئی، ان سے وصولیاں قسط وار کرنے کی تجویز کی گئی۔

بجلی کے 200 یونٹس والوں کے لیے 2000 روپے ریلیف کی تجویز، ان سے بل 8400 سے کم کر کے 6200 کرنے کی تجویز کی گئی۔

بجلی کے 300 یونٹس والوں کے لیے 3000 روپے اور ان کے بل 15500 سے کم کر کے 12500 کرنے کی تجویز کی گئی۔

بجلی کے 400 یونٹس والوں سے 4 سے 6 ہزار روپے ریلیف اور ان کا بل 24 ہزار سے کم کر کے 18 ہزار روپے کے لگ بھگ کرنے کی تجویز کی گئی۔

 

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں