انوار الحق نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم شہداء کے مقروض ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کے والدین اور اہل خانہ سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے ہمراہ تعزیت کے لئے ان کے گھر حاضری دی ہے۔
گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کے والدین اور اہل خانہ سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے ہمراہ تعزیت کے لئے ان کے گھر حاضری۔ شہید کے والد بھی پاک بحریہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ہم بحیثیت قوم شہداء کے مقروض ہیں۔… pic.twitter.com/9O6zlfqX6A
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 6, 2023
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شہید کے والد بھی پاک بحریہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت قوم شہداء کے مقروض ہیں، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔آمین

















