Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرتضیٰ وہاب کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 2 یوسیز سے الیکشن لڑنے کے ٖفیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب گزری کی یوسی نمبر 13 اور ماڑی پور کی یوسی 3 سے الیکشن لڑینگے جبکہ دونوں نشتوں پر جلد ضمنی بلدیاتی انتخاب ہونگے۔

مرتضیٰ وہاب کے الیکشن کے لیئے یوسی 13 کے چیئرمین اور میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی مستفی ہوگئے۔

ماڑی پور کی یوسی 3 کے چیئر مین سیف اللہ نے بھی مرتضیٰ وہاب کے حق میں استعفی دے دیا، میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نے مستفی ہونے کی تصدیق کردی۔

بلدیاتی ایکٹ 2013 ترمیم کے بعد میئر کی نشست کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندہ ہونے کی ضرورت نہیں تھی، مرتضیٰ وہاب کو بغیر یوسی چیئرمین منتخب ہوئے میئر کے لئے نامزد کردیا گیا تھا۔

2013کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے تحت مرتضیٰ وہاب کو 6 ماہ کے اندر شہر کی کسی بھی یوسی سے چیئرمین منتخب ہونا لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں