Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس، نیب نے بشری بی بی کو کل پھر طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل پھر طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی۔

بشری بی بی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بشری بی بی پر لاکٹ، چین، 2 انگوٹھیاں اور بریسلٹ لینے کا الزام ہے جبکہ بشری بی بی پر سونے اور ہیرے کا نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی، بُندے اور بریسلٹ واچ لینے کا بھی الزام ہے۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کیلئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا گیا۔

واضح رہے کہ نیب نے بشریٰ بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھا لیکن بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شامل تفتیش نہیں ہوئی تھیں اور ان کے وکیل نے نیب کو طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست دی تھی۔

متعلقہ خبریں