Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان نے ریلیز سے پہلے ہی باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنادیا

فلم جوان آج  7 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے، اس فلم نے دنیا بھر میں پہلے دن کی بکنگ سے 50 کروڑ روپے کمالیے ہیں، جو متوقع طور پر 52 کروڑ تک پہنچ سکتے ہیں۔

فلموں کے بزنس کے تجزیہ کار گریش کا کہنا ہے  کنگ خان کی  جوان دنیا بھر میں پہلے دن 100 کروڑ کا کاروبار کرسکتی ہے، ہندی سمیت دیگر زبانوں کی ریلیز سے صرف بھارت میں اس کی آمدن 60 کروڑ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی جبکہ شاہ رخ خان کی اس فلم میں روزانہ 100 کروڑ کمانے کا دم بھی موجود ہے۔

واضح رہےکہ جوان کو مشہور تامل ہدایت کار ایٹلی کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس میں شاہ رخ خان، نینتھارا، وجے سیتھوپتی، اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

اس میں دیپیکا پڈوکون کا ایک خاص کردار ہے۔ اس فلم کو گوری خان نے ریڈ چلیز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

جوان دنیا بھر کے تھیٹرز میں تین زبانوں ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہوگئی ہے۔

اس کے بعد سپر اسٹار راجکمار ہیرانی کی کامیڈی ڈرامہ ڈنکی میں نظر آئیں گے۔ فلم دسمبر میں کرسمس کے ہفتے کے دوران ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں