Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیشا پٹیل نےسنجے لیلا اور شاہ رخ خان کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منیجر کی وجہ سے سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان کی فلمیں کھو دیں۔

امیشا پٹیل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ یش چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت کئی نامور فلم سازوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا لیکن وہ اپنے منیجر کی وجہ سے ان سنہری مواقع سے محروم رہیں۔

گدر اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے میری ایک بہت اچھے پروجیکٹ کے لیے بات چیت ہوئی لیکن میں یہاں اس پراجیکٹ کا نام نہیں لوں گی کیونکہ اب وہ فلم بن چکی ہے۔

امیشا نے بتایا کہ بدقسمتی سے اس وقت میرے منیجر اور سنجے لیلا بھنسالی کے آپس میں اختلافات تھے اور پھر جب میں نے اپنے منیجر کو تبدیل کیا تو سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے بتایا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن وہ میرے منیجر کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے علاوہ یش راج فلمز، ساجد ناڈیاڈوالا اور دیگر نے بھی منیجر تبدیل ہونے کے بعد مجھے بتایا کہ ہم منیجر کی وجہ سے آپ سے رابطہ کرنے سے بہت ڈرتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں