وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری داخلہ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ حبیب مسجد طفیل روڈ کینٹ میں ادا کی گئی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ میں صوبائی وزراء، انسپکٹرجنرل پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عبداللہ سنبل مرحوم کے والد، بیٹے اور سوگوارخاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔
محسن نقوی نے عبداللہ سنبل مرحوم کے والد او ربیٹے کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ محسن نقوی اور دیگر شخصیات نے عبداللہ سنبل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عبداللہ سنبل مرحوم فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے، عبداللہ سنبل مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















