Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونم کپور کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی بیتے کے ہمراہ  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہور گئی۔

گزشتہ ماہ  اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر لی جانے والی تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا تھا تاہم اب یہ تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam Kapoor Ahuja (@sonamkapoor)

وایو کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے اداکارہ کی جانب سے اپنے خاندان کے ساتھ ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پہلی تصویر میں سونم اور آنند آہوجا کو وایو کے ساتھ پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بچے کو بازوؤں میں پکڑے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ کے والدین انیل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور کے ساتھ آنند کے والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔

سالگرہ کی شیئر کی گئی تصاویر میں بہت سارے پھول، غبارے، اور ایک سجی ہوئی میز بھی شامل ہے، جو کھانے سے بھری ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ سونم کپور نے مئی 2018 میں ممبئی میں کاروباری شخصیت آنند آہوجا سے شادی کی اور گزشتہ سال اپنے پہلے بیٹے ’وایو‘ کا استقبال کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں