Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آیوشمان کرکٹ کی بایو پک میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار

بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ ٹیم انڈیا کے ایک سابق کپتان کی بائیوپک میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہندرسنگھ دھونی، اظہرالدین اور کپل دیو کے بعد ایک اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جارہی ہے۔

 اس مرتبہ جس سابق ہندوستانی کپتان کی زندگی کو بڑے پردے کی زینت بنایا جائے گا وہ سورو گنگولی ہیں۔

 تاہم سورو گنگولی کا کردار فلم میں آیوشمان کھرانہ گنگولی کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران آیوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کچھ نہیں کہہ رہا، ہم اس معاملے میں باضابطہ اعلان کریں گے

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں