Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کا نواز شریف کی واپسی سے قبل عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی واپسی سے قبل عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے سابقہ لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں، ٹکٹ ہولڈرز، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور نواز شریف ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو نئی نسل کو آگاہی دینے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطوں میں تیزی لائیں، سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر نواز شریف دور کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کریں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ہدایات دی گئی ہیں کہ سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نواز حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے اور ملک بھر میں پھیلائے گئے موٹر ویز اور سڑکوں کے جال کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جائے۔

اس کے علاوہ زراعت کی ترقی، نئی منڈیوں کے قیام اور کھیت سے منڈی تک سڑک کے منصوبوں سے بھی عوام کو آگاہی دی جائے۔ سی پیک، روزگار اسکیم، خواتین کی ترقی، لیپ ٹاپ سکیم اور نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہی دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی رہنما اور فعال ورکرز اپنے اپنے حلقوں میں نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ روابط قائم کریں اور قائد کی واپسی سے قبل عوامی سطح پر “نواز شریف پاکستان کے لئے کیوں ضروری ہیں؟” اس بابت آگاہی دی جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیدار مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے حوالے سے تحریک انصاف کے جعلی پراپیگنڈے کا پول کھولنے اور 2017 سے 2022 کے دوران ہونے والی بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود نواز شریف کی استقامت اور وطن سے محبت کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ قائد کی واپسی کے موقع پر اپنے اپنے حلقوں سے عوام کی کثیر تعداد کو استقبال کے لئے تیار کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں