بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے برسوں قبل اداکارہ نین تارا کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے کی پرانی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار شاہ رخ کو اداکارہ نین تارا کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا اشارہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ برس قبل ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ایک ایوارڈ شو میں نین تارا نے اسٹیج پر بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی مداح ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1700043847513038889
تقریب میں شاہ رخ خان بطور مہمان خصوصی موجود تھے، انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ نین تارا کو بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے ممبئی لے جائیں گے۔
اداکار کی جانب سے دی جانے والی اس پیشکش پر نین تارا بہت خوش ہوئی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم ‘جوان’ کے ڈائریکٹر ایٹلی کو بھی شائقین میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، وہ بھی قہقہہ لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ کنگ خان کی نئی فلم ‘جوان’ میں نین تارا نے انسپکٹر نرمدا کا کردار ادا کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















