Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ عالیہ بھٹ اور ایشا امبان بزنس پارٹنر بن گئیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اب بزنس پارٹنر بھی بن گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور اداکارہ عالیہ بھٹ اب بزنس پارٹنر بن گئی ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایشا امبانی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

اداکارہ کی جناب سے شئیر کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ ’ایڈ-اے ماما‘ اور ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ  نے ایک نئے مشترکہ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے میں لکھا کہ’ایشا اور میرے لیے اس پروجیکٹ کی سب سے خاص بات دو ماؤں کا ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے‘۔

واضح رہے اداکارہ عالیہ نے  مزید بتایا کہ  ایڈ-اے-ماما بڑے دل کے ساتھ ایک اُبھرتا ہوا برانڈ ہے جبکہ ریلائنس ریٹیل بھارت کا سب سے بڑا ریٹیلر ہے لیکن دنوں میں ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ بچوں کی مصنوعات کے مقامی برانڈ کی تعمیر کے کام کو جاری رکھیں جوکہ محفوظ اور والدین کے لیے بھروسہ مند ہو۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں