Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان کی کامیاب ریلیز پر شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے مشکور

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو عالمی سطح پر تھیٹروں میں سے ریلیز کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی ہے۔

شاہ رخ خان ‘پٹھان’ کے بعد ‘جوان’ کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس فلم کو اتنا پسند کیا ہے۔

کنگ خان نے ایکس پر اپنے مداحوں کے  پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ، “واہ وقت نکالنا ہے اور ہر ایک فین کلب اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنا ہے جو تھیئٹرز اور باہر بھی بہت خوشی سے گئے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ کنگ خان کی فلم پٹھان کے پہلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے، اس فلم نے 7 ستمبر کو ریلیز ہونے کے بعد، دنیا بھر میں 130 کروڑ کمائے ہیں۔

‘جوان’ 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی، اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ وجے سیتھوپتی، نینتھارا، سانیا ملہوترا اور پریمانی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون ایک توسیع شدہ کیمیو میں نظر آرہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں