Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حمائمہ ملک نے مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی و سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ واقعی عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے۔ مرد بھی انسان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے معافی مانگو اوراس دل سے بھی جس میں اللہ بستا ہے۔ مجھے میری محبت مل جائے وہ پھر سے میرا ہو جائے۔ آپ سے ہمیشہ دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ اقبال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد کسی کو ایک مرد کی عزت کا خیال نہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ عزت صرف عورت کی ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں