Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 میں چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پنڈہ پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے تیسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں