Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم 18 افغان باشندے گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے ضلع شرقی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر کراچی میں مقیم 18 افغانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے شرقی پولیس نے بتایا کہ ضلع شرقی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان نیشنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم مجموعی طور پر 18 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افغانی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے بھی 9 افغانی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ افغان باشندوں کے خلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مزید تفتش جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں