Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی اور ن لیگ سابقہ دور حکومت کی ناکامیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگیں

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سابقہ دور حکومت کی ناکامیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے تنقید پر شدید برہم ہوئے اور پی پی رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو ن لیگ کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت پر ن لیگی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے دباو بڑھنے لگا جبکہ پارٹی رہنماؤں کو تاحال پارٹی قیادت کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماؤں نے معاملہ سی ای سی اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کی بیان بازی کا معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے، پی پی قیادت کو لیگی قیادت سے وضاحت طلبی کا مطالبہ کریں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے پیپلزپارٹی مخالف بیانات سنجیدہ معاملہ ہے، پیپلزپارٹی لیگی رہنماؤں کے بیانات کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما پیپلزپارٹی مخالف بیانات انفرادی حیثیت میں نہیں دے رہے، شک ہے ن لیگی رہنما پارٹی پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی رہنما ڈیڑھ سالہ ناکامیوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر مت ڈالیں، پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں کی طرح حکومتی اتحاد کا حصہ تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ن لیگی قیادت کے پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے مزید کہا کہ لیگی قیادت کا پی پی مخالف بیان بازی کا نوٹس نہ لینا افسوسناک ہے، سابقہ حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی ذمہ دار تمام اتحادی جماعتیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں