Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد شہر حیدرآباد کے ساتھیوں کے ساتھ ہو، حیدرآباد کی عوام نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب قائد عوام شھید بھٹو حیدرآباد آیا تو عوام نے انکا ساتھ دیا اور آپ نے شھید محترمہ بھٹو کا ساتھ دیا۔لوگ کہتے تھے کے ایک خاتون وزیر اعظم نہیں بن سکہتی پھر آپ نے ایک خاتون کا ساتھ دیا اور ایک خاتون وزیراعظم بنی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شھید بی بی کسان، مزدور، نوجوانوں اور غریبوں کی وزیراعظم تھی۔ ایم آرڈی تحریک میں جب بی بی نکلتی تھی تو عوام کا ہجوم انکے ساتھ ہوتا تھا جبکہ مجھے بھی کبھی حیدرآباد کی عوام نے مایوس نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر ہمارہ عدم اعتماد کامیاب ہوا تو وہ بھی حیدرآباد کے عوام کے خاطر ہوا ، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اس دفعہ عوام سے مانگنے نہیں کچھ دینے آیا ہوں۔ حیدرآباد کے شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی کا ایک منصوبہ لائے ہیں ، کشمور سے لے کر ہمارا دریا بھی ہے لیکن پھر بھی عوام کو پانی کے مسائل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھ کہ 1911 میں انگریزوں نے اس شہر کو پانی کا منصوبہ دیا ، 1970 میں قائد عوام نے اس شہر کے لوگوں کو پانی کا منصوبہ دیا جبکہ 1988 میں بی بی بے نظیر نے اس شہر کو صاف پانی کا منصوبہ دیا اور پھر ایک جماعت آئی جس نے صرف لسانیت کی جو اس شہر کو لندن سے چلاتے تھے ان سے پوچھیں کے انہوں نے اس شہر کو پانی کا منصوبہ کیو نہیں دیا؟

انہوں نے کہا کہ پیپیلزپارٹی سیاسی طور پر زندہ ہے تو اس لئے کے ہم کبھی ڈرے نہیں ، ایم کیو ایم کو کہتا رہا کے بلدیاتی انتخابات میں لڑو لیکن وہ ڈر گئے پیچھے ہٹ گئےجس کے نتیجے میں وہ اپنے دو ٹاؤن بھی پی ٹی آئی سے نہیں بچا سکے اور اب یہ لوگ شاید عام انتخابات سے بھی بھاگنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو  نے یہ بھی کہا کہ ہم نے حیدرآباد سے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو نکال دیا، میں پی ٹی آئی کا مقابلہ عوام کے بلبوتے پر کروگا جیسے ملتان کے جیالوں نے ڈٹ کر مقابلہ کرکہ انکو ہرایا اسی طرح باقی جگہوں سے ہرائے گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ میں دل کے ہسپتال این آئی سی وی ڈی پیپلزپارٹی نے بنایا ہے جہاں علاج مفت ہے، پیپلزپارٹی کی جدجہد کا سلسلہ تین نسلوں سے چلتا آرہا ہے اور ہم جھوٹ کا موں توڑ جواب دینگے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں