کوئٹہ کے پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرا گیا۔
پولیس کے مطابق پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرانے سے گھوڑا زخمی ہوا۔
حادثے میں رکشے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد رکشا ڈرائیور اور گھڑ سوار کا راضی نامہ ہوگیا تھا۔
دوسری جانب گھڑ سوار کی غلط سمت سے آتے ہوئے رکشے سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں گھڑسوار کو پرنس روڈ پر ون وے سے غلط سمت پر جاتے دیکھا جا سکتاہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















