کراچی میں پولیس کا غیر ملکی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے 34 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں موجود تھے۔
گرفتاریاں تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد، پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ اور گلشن معمار کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔
گرفتار افغانیوں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار افغانیوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















