نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ بد امنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 6 مقامی فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کے معاملے پر نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دئے تھے، گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بد امنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں، مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















