Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں انسکمب روڈ پر دھماکہ

کوئٹہ میں انسکمب روڈ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط کے گھر کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے سے سڑک اور فٹ پاتھ اکھڑ گئی اور سرکاری افسر کی رہائشگاہ کی دیوار گر گئی جبکہ ایک راہ گیر معمولی زخمی بھی ہوا۔

ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ سیورج لائن یا پھر گیس لیکج کا دھماکہ ہوا ہے، گیس لیکیج اور اس کے باعث آگ لگنے کی شکایت پر سوئی گیس کی ٹیم آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ پہنچی ہوئی تھی، ٹیم سیوریج لائن کے ڈھکنے ہٹاکر لیکیج ڈھونڈ رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا۔

 پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوہ پر پہنچ گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں