ملک کے مختلف علاقوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن بھر موسم موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہر قائد میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے، البتہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















