بالی ووڈ کی دیسی گرل اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نک جونس کے ساتھ نئی تصاویر میں نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں باصلاحیت اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے شوہر کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ان تصاویر میں پریانکا اور نک کو ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
یہ تصاویر نک جونس کے کنسرٹ کے موقع پر لی گئیں ہیں جس میں اداکارہ سیاہ اسٹائلش لباس میں موجود ہیں جبکہ نک نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھاپنی اہلیہ سے میچنگ کی۔
تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا، ’’انکریڈبل ویک اینڈ۔‘‘ پوسٹ کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی اس تصویر کو 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















