Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجے بنحسائین کی ملاقات

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بنحسین کی ملاقات ہوئی جس میں نگران وفاقی وزیرِ خرانہ شماد اختر بھی شریک تھیں۔

ملاقات میں ناجے بنحسین نے وزیرِ اعظم کو عالمی بینک کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں اور جنیوا میں عالمی بنک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئےاعلان کی گئی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر نگران وزیرِ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نے 2022 کے تاریخی سیلاب میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کیا، متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن انتظامی مدد فراہم کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں