ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اہم اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کا عمل 10 دن میں مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیدیاں روڈ پر شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل کر دیا، اس تھیٹر میں پابندی کے باوجود اسٹیج ڈرامے کی نمائش جاری تھی۔
عامر میر نے کہا کہ تھیٹر منیجر محمود اختر نے حکومتی قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبے بھر کے تمام تھیٹر مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کردیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامیٹک ایکٹ 1876ء میں ترامیم کی منظوری تک کسی تھیٹر میں ڈرامہ نہیں دکھایا جائے گا۔ ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کا عمل 10 دن میں مکمل ہوجائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















