بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنی ویب سیریز میں بھارتی اداکار بوبی دیول کو کاسٹ کرنے کے لئے اُن سے رابطہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان نے بوبی دیول سے ویب سیریز میں اداکاری کیلئے رابطہ کیا ہے، بوبی دیول پہلے بھی شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کیلئے کام کرچُکے ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویب سیریز میں بوبی دیول نے پہلے بھی چند حصوں کیلئے کام کیا ہے اور اب وہ ستمبر میں باقی کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔
آریان خان نے ویب سیریز میں چند نئے ادکاروں کو بھی شامل کیا ہے اور اپنے ڈیبیو کیلئے بہت خوش ہیں۔
آریان نے پچھلے سال سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ویب سیریز کی اسکرپٹ مکمل کرلی ہے۔
اس سیریز کا نام ‘اسٹارڈم’ ہے جس کی 6 قسطیں ہوں گی۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















