Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور : سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار شہید

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور  اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لانس نائیک عبدالرحمن شہید جبکہ بزدلانہ کارروائیوں میں 3 بے گناہ شہری اور 3 سپاہی بھی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سالہ شہید لانس نائیک عبد الرحمن کا تعلق بنوں سے تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

متعلقہ خبریں