اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئیں جبکہ 10 ملزمان گرفتار ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار، نیازی بس اسٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد، ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف ترجمان نے کہا کہ ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















