کرن جوہر کی بہت پسند کی جانے والی فلم، راکی اور رانی کی پریم کہانی، جو کہ 28 جولائی کو کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی اب او ٹی ٹی پر بھی ریلیز کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی اداکاری والا رومانوی فلم، اب ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے لیکن یہ مفت اسٹریمنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرائم ویڈیو پر فلم کرائے پر لی جاسکتی ہے جبکہ میکرز کی جانب سے اصل رن ٹائم میں اضافی 10 منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے کل رن ٹائم اب 2 گھنٹے اور 58 منٹ ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک ایسی فلم ہے جو 160 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی۔ یہ تھیٹروں میں اچھا بزنس کر رہی ہے اور اس نے دنیا بھر میں 343.98 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کرن جوہر نے کی ہے، جنہوں نے 2016 میں اپنی فلم اے دل ہے مشکل کے بعد بطور ہدایت کار واپسی کی۔ اس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے اداکاری کی ہے، جنہوں نے پہلے فلم گلی بوائے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















