Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمش کو بھگو کر کھانے کے فوائد؛ جانیے

کشمش کھانا ویسے بھی بہت فائدے مند ہے لیکن اگر اس کو بھگو کر کھایا جائے تو کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔

کشمش میں مینگنیز، وٹامن بی 6،کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔

کشمش میں ایک خاص عنصر بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

روزانہ پانی میں بھیگی ہوئی کشمش کھانے کے فوائد

دانتوں کے لئے فائدے مند

کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں ساتھ ہی یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے کشمش کھانے سے دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ خصوصیات

ماہرین کے مطابق کشمش کے استعمال سے انسان کی جلد ترو تازہ رہتی ہے، بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات یعنی جھائیوں جھریوں کا مسئلہ نہیں ہوتا، اس کے استعمال سے جلد میں لچک برقرار رہتی کشمش کھانے سے انسان کے جسم میں خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔

وٹامن سی کا خزانہ

کشمش میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے کشمش میں موجود وٹامن سی جلد کو چمکدار اور لچکدار بناتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں