Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی کی گرفتاری، اہلیہ کی جلد سماعت کیلئے درخواست

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ رواں ہفتے کیس سماعت کےلیے مقرر کرے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پرویز الہٰی کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے، ان کی کی صحت اور جان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا تھا، درخواست میں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ؛ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملہ پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے پچاس ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 18 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں