نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں نگران وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے گلگت بلتستان میں عوامی فلاحی منصوبوں بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
گلبر خان نے وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے نگران وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک بھی پیش کی۔
نگران وزیرِ اعظم سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات
دوسری جانب نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی ملاقات کی ہے
ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِاعظم کے دورہ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔
گورنر سید مہدی شاہ نے وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















