سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے میں احکامات کے باوجود تقرر اور تبادلے نہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ممبران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، سی ڈی اے کے جنرل کیٹر میں تعینات سینیئر افسران کے تقرر اور تبادلوں کی ہدایات کی تھیں، الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے میں اچھی ساخت کے غیر جانبدار افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔
خط میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے تاحال الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درامد نہیں کیا گیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے وضاحت کریں تا حال الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درامد کیوں نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ فوری طور پر سیکرٹری داخلہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















