Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیگی رہنما رانا مقبول کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس

لیگی رہنما رانا مقبول کے انتقال پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ رانا مقبول احمد بہت اچھے انسان اور بہت ہی قابل سول سرونٹ تھے جبکہ رانا مقبول میرے دکھ سکھ کے ساتھی تھے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ رانا مقبول احمد نے سیاست میں بھی عمدہ طریقے سے فرائض سرانجام دیئے جبکہ وہ حق پر رہ کر میرے ساتھ جیل میں بھی گئے اور انہوں نے جیل بھی بڑی بہادری سے کاٹی، مجھے رانا مقبول کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول احمد کا انتقال منگل کی صبح لاہور  کے ایک نجی اسپتال میں ہوا، وہ کچھ عرصے سے علیل اور 2 روز سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق رانا مقبول احمد کی نماز جنازہ کل یا پرسوں ان کے بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رانا مقبول احمد سندھ پولیس کے سابق سربراہ (آئی جی) بھی رہے جبکہ وہ پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل بھی تعینات رہے۔

رانا مقبول احمد 2018ء میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وہ سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں