بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر تو ہو سکتی ہے لیکن الیکشن ہونا ضرور ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملتان کی عوام کا شکر گزار ہوں ، ملتان کی عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اور آج بھی مجھے یاد ہے جب کٹھ پتلی کے خلاف مہم چلا رہے تھے تو ملتان کی عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر تو ہو سکتی ہے لیکن الیکشن ہونا ضرور ہے ، مجھے یقین ہے کہ ضمنی الیکشن کی طرح عام انتخابات بھی ملتان کی عوام پیپلزپارٹی کے امیدواران کو ہی جتوائے گی۔
چیئرمین پی پی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا، جب کسی مرد سیاست دان میں ہمت نہیں تھی تب بی بی نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکا مقابلہ کیا، ہم نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں انکی ریڈ کی ہڈی توڑ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ سراٹھارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا جس وجہ سے یہ حال ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے بھی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک دشمن پارٹی کو ملتان سمیت پورے ملک سے شکست دیں گے جبکہ میں الیکشن کمپین کے دوران ملتان دوبارہ آؤں گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















