Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلستان جوہر میں فائرنگ سے جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمان قتل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ضیاء الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص مولانا ضیاء الرحمن جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مہتمم تھے جب کہ مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گلستان جوہر بلاک 16 میں قتل کیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو 11 خول ملے ہیں جن میں سے چار نائن ایم ایم اور سات تیس بور کے خول ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مولانا ضیاء الرحمان کوپارک میں چہل قدمی کرتے وقت نشانہ بنایا گیا ہے۔

جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مہتمم کے قتل کے واقعہ پر آئی جی سندھ رفعت مختار نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں