Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کا ٹیلنٹ اور محنت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ‏آج گلگت بلتستان میں مصروف دن گزارا، گلگت پہنچنے کے بعد سب سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان سے بھی ملاقات ہوئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے روایتی چادر اور ٹوپی کا تحفہ دیا۔گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران ان کا ٹیلنٹ اور محنت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہی ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں