Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سجل علی کے ملکوتی حسن کا جادو سر چڑھ کر بولنے گا

سجل علی کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ ایک حسین ماڈل اور بہترین اداکارہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

 

 

سجل علی نے اداکاری کا آغاز ملٹی اسٹار محمود آباد کی ملکائیں سے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ آج سجل نہ صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اسٹار ہیں بلکہ وہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سجل علی جلد ہی وہاج علی کے ساتھ ایک ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ سجل نے اپنی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ سے بین الاقوامی سطح پربھی شہرت حاصل کی ہے۔

سجل علی مغربی اور مشرقی حسن کا حسین امتزاج ہے اوروہ ہر طرح کے لباس کوبہترانداز میں اپنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

سجل علی نے حال ہی میں ایک نہایت خوبصورت عروسی ملبوسات کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس میں ان کے ملکوتی حسن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کاسنی ساڑھی ہو یا مہرون لباس وہ سب میں دلکش لگ رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں