پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کی آخری امید صاف شفاف الیکشن ہے۔
سید خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر عہدے پر برقرار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام ہے لیکن وہ ایسی باتیں نہ کریں، مولانا فضل الرحمان بضد تھے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ میں نے مولانا کو کہا آپ ڈیڑھ سال کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں بچا رہے ہو، مولانا فضل الرحمان نے مجھے کہا آپکو پتا نہیں یہ ڈیڑھ سال میں کیا کرے گا۔
انکا کہنا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت ہے وہ الیکشن کیوں چاہے گی؟ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنے ساتھ بہت زیادتی کی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ فواد حسن فواد کی کابینہ میں شمولیت سے مسلم لیگ ن نے ظاہر کردیا کہ یہ ہماری حکومت ہے، ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں ہمیں بلیک لسٹ کرکے نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ جبر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی، جتنا ظلم ہمارے ساتھ ہوا وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوا، کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو چیئرمین پی ٹی آئی بالکل نہیں ٹوٹے گا، جتنا چیئرمین پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالیں گے وہ مزید مضبوط ہوگا۔
رہنما پی پی نے مزید کہا کہ ملک کو بچانے کی آخری امید صاف شفاف الیکشن ہے، الیکشن ہونگے تو دنیا اور مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو آج ڈالر پانچ سو روپے سے زیادہ کا ہوتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















