Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی و صوبائی وزرائے قانون کا انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس

وفاقی و صوبائی وزرائے قانون کا انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا۔

وزرائے قانون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان اور انعقاد صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، آئین کی کسی ایک شق کو الگ سے نہیں پڑھا جا سکتا، آئین کا جائزہ مجموعی طور پر ہی لیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں وزرائے قانون کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور مالی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں، تمام ریاستی ادارے شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے اختیار کا احترام کریں۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں