بھارت کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی مداحوں کے نام محبت بھرا پیغام جاری کر دیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کو محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی اداکارہ کسی تقریب میں موجود ہیں جس کی میزبانی آرجے طیب عرشمان کر رہے ہیں۔
دوران شو میزبان نے سونم باجوہ سے سوال کیا کہ ان کے کئی پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں، جو آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، انہیں کیا پیغام دیں گی؟
انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار جو مداح مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ سونم باجوہ کو پنجابی فلموں میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















