Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کس ملک کے وزیراعظم رجنی کانت کے مداح ہیں؟

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم بھی رجنی کانت کے مداح ہیں۔

حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی اداکار رجنی کانت سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

   انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج میں نے بھارتی فلم اسٹار رجنی کانت سے ملاقات کی جو ایشیا اور بین الاقوامی سطح پر جانا پہچانا نام ہیں۔

 

 

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اداکار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے وہ اپنے شعبے اور فلمی دنیا میں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔

 اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب رجنی کانت نے ملاقات کیلئے وزیراعظم کی طرف پیشقدمی کی تو انور ابراہیم نے مشہور فلم ’شیوا جی دی باس‘ کا ایک ایکشن دہرایا اور رجنی کانت اس پر مسکرا اٹھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں