Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سینئر قیادت سے اہم مشاورت کر لی، سینئر قیادت نے آئین اور جمہوریت کے لئے جارحانہ موقف اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سینئر قیادت نے مسلم لیگ نون کے سیاسی کردار پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

سینئیر رہنماؤں کا موقف ہے کہ انتخابات کے معاملے میں مسلم لیگ نون نے وعدہ خلافی کی، مسلم لیگ (ن) نگران حکومت میں اپنا حصہ لے کر خاموش بیٹھ گئی، ن لیگ اور جے یو آئی انتخابات کروانے سے متعلق کیے گئے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے۔

سینئر رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو انتخابات کروانے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے آج حتمی مشاورت کی جائے گی۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں