Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا قرض دو سال کیلئے مؤخر کیے جانے کا امکان

پی آئی اے 260 ارب روپے کا قرض دو سال کیلئے مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے قرض کو مؤخر کرنے کیلئے حکومتی گارنٹی فراہم کی گئی ہے، اخراجات اور مالی آپریشنز کیلئے پی آئی اے کو 14 ارب کا نیا قرض بھی دلوایا گیا ہے، نیا قرض ملنے کے بعد پی آئی اے کو ٹیکس بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کیلئے 23 ارب روپے مانگے تھے، پی آئی اے نے فلائٹ ٹکٹس پر ملنے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ادا نہیں کی تھ۔ی

نگران وزیرخزانہ نے پی آئی اے میں اسٹرکچرل اصلاحات کیلئے پلان بھی طلب کیا۔

کمرشل بنک پی آئی اے کا قرض مؤخر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی کی بنا پر مختلف کمرشل بنکوں سے قرض لیا ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں