Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا وفاقی کابینہ میں سیاسی افراد کی شمولیت پر اظہار تشویش

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی کابینہ میں سیاسی افراد کی شمولیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی کابینہ میں سیاسی افراد کی شمولیت پر سیکریٹری نگراں وزیراعظم توقیر شاہ کو خط لکھ دیا ہے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے سیکریٹری نگراں وزیراعظم توقیر شاہ کو خط لکھا۔

خط میں کہا گیا کہ ایسا تاثر جارہا ہے کہ نگراں حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں اس طرف نشاندہی کی گئی، انہوں نے نگراں حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سابقہ سیاسی  کی وراثت لیکر چل رہی ہے، کابینہ ارکان کا تقرر کرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابسطگی ہوں، سینیر سول سرونسٹس کو بھی اہم عہدوں پر تقرر کرتے ہوئے بھی غیر جانبداری کے اصول کو مدنظر رکھا جائے، نگران حکومت کے اقدامات سے ان کی غیر جانبداری نظر آنی چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں