نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ مرد اور خواتین قیدیوں کی بیرکوں کا معائنہ کیا۔
نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات نے قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جبکہ وزیر داخلہ نے قیدیوں کے ساتھ جیل کے عملے کے رویے کے بارے میں دریافت بھی کیا۔
بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور کھانے کے معیار اور قیدیوں کو دیئے جانے والے روزانہ کے کھانے کی فہرست بھی چیک کی۔
نگراں وزیر داخلہ نے جیل کے مختلف حصوں بشمول ہسپتال،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔
بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے جیل کی صفائی پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو اس پر توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بھی بنیادی سہولیات ملنی چاہیے ، سماجی اصلاحات سے قیدیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔
دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات انور مصطفی اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حسن سہتو بھی نگران وزیرداخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















